Book - حدیث 3303

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَنْ رَأَى عَلَيْهِ كَفَّارَةً إِذَا كَانَ فِي مَعْصِيَةٍ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ طَهْمَانَ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً وَأَنَّهَا لَا تُطِيقُ ذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ مَشْيِ أُخْتِكَ فَلْتَرْكَبْ وَلْتُهْدِ بَدَنَةً

ترجمہ Book - حدیث 3303

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: معصیت کی نذر چھوڑ دینے میں کفارے کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر ؓ کی بہن نے نذر مانی کہ پیدل حج کرے گی ‘ اور اس میں اس کی ہمت نہیں تھی ۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” بلاشبہ اللہ عزوجل تیری بہن کے پیدل چلنے سے بے پروا ہے ‘ اسے چاہیئے کہ سوار ہو اور ایک اونٹنی قربانی دے ۔ “
تشریح : 3293 نمبر حدیث میں یہ روایت گزری ہے۔اس میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اسے تین دن کے روزے رکھنے کا حکمدیا۔اور اس میں روزوں کی جگہ قربانی کرنے کا زکر ہے۔جس میں روزوں کازکر ہے وہ ضعیف ہے۔اور یہ قربانی والی روایت صحیح ہے۔شیخ البانی نے بھی الارواء (221تا 218/8)میں ا س کو محفوظ قراردیا ہے۔ 3293 نمبر حدیث میں یہ روایت گزری ہے۔اس میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اسے تین دن کے روزے رکھنے کا حکمدیا۔اور اس میں روزوں کی جگہ قربانی کرنے کا زکر ہے۔جس میں روزوں کازکر ہے وہ ضعیف ہے۔اور یہ قربانی والی روایت صحیح ہے۔شیخ البانی نے بھی الارواء (221تا 218/8)میں ا س کو محفوظ قراردیا ہے۔