Book - حدیث 3297

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَنْ رَأَى عَلَيْهِ كَفَّارَةً إِذَا كَانَ فِي مَعْصِيَةٍ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَلَغَهُ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً, قَالَ: >إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ نَذْرِهَا، مُرْهَا فَلْتَرْكَبْ<.قَالَ أَبو دَاود: رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ نَحْوَهُ وَخَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 3297

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: معصیت کی نذر چھوڑ دینے میں کفارے کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کو جب یہ بات پہنچی کہ عقبہ بن عامر ؓ کی بہن نے پیدل حج کرنے کی نذر مانی ہے ‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اس کی نذر سے بے پروا ہے ‘ اسے حکم دو کہ سوار ہو جائے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اے سعید بن ابی عروبہ نے اسی کی مانند روایت کیا ہے ‘ نیز خالد نے بھی بواسطہ عکرمہ نبی کریم ﷺ سے اسی کی مانند بیان کیا ہے ۔