Book - حدیث 3296

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَنْ رَأَى عَلَيْهِ كَفَّارَةً إِذَا كَانَ فِي مَعْصِيَةٍ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَرْكَبَ وَتُهْدِيَ هَدْيًا

ترجمہ Book - حدیث 3296

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: معصیت کی نذر چھوڑ دینے میں کفارے کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے مروی ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر ؓ کی بہن نے نذر مانی کہ بیت اللہ کو پیدل ہی جائے گی ۔ تو نبی کریم ﷺ نے اسے حکم فرمایا کہ سوار ہو اور قربانی کرے ۔
تشریح : حج سے متعلق اس قسم کی نذر میں قربانی کرنا لازم کہا گیاہے۔اورکہاجاتا ہے کہ مستحب ہے خواہ قسم کھانے والا ضعیف اور عاجزہی ہو۔(یہ روایت آگے بھی آرہی ہے۔حدیث 3303) حج سے متعلق اس قسم کی نذر میں قربانی کرنا لازم کہا گیاہے۔اورکہاجاتا ہے کہ مستحب ہے خواہ قسم کھانے والا ضعیف اور عاجزہی ہو۔(یہ روایت آگے بھی آرہی ہے۔حدیث 3303)