Book - حدیث 3295

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَنْ رَأَى عَلَيْهِ كَفَّارَةً إِذَا كَانَ فِي مَعْصِيَةٍ ضعیف حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُخْتِي نَذَرَتْ يَعْنِي أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ لَا يَصْنَعُ بِشَقَاءِ أُخْتِكَ شَيْئًا فَلْتَحُجَّ رَاكِبَةً وَلْتُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهَا

ترجمہ Book - حدیث 3295

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: معصیت کی نذر چھوڑ دینے میں کفارے کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا : اے اﷲ کے رسول ! میری بہن نے نذر مانی ہے کہ پیدل حج کرے ‘ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اﷲ تعالیٰ تیری بہن کے مشقت اٹھانے سے کچھ نہیں کرے گا ‘ ( اسے کوئی فائدہ نہیں ہو گا ) اسے چاہیئے کہ سوار ہو کر حج کرے اور اپنی قسم کا کفارہ دے ۔ “