Book - حدیث 3291

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَنْ رَأَى عَلَيْهِ كَفَّارَةً إِذَا كَانَ فِي مَعْصِيَةٍ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِمَعْنَاهُ وَإِسْنَادِهِ.قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ يَقُولُ: قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ يَعْنِي فِي هَذَا الْحَدِيثِ حَدَّثَ أَبُو سَلَمَةَ فَدَلَّ ذَلِكَ عَلَى أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنْ أَبِي سَلَمَةَ.وقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَتَصْدِيقُ ذَلِك مَا حَدَّثَنَا أَيُّوبُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ.قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ أَفْسَدُوا عَلَيْنَا هَذَا الْحَدِيثَ قِيلَ لَهُ وَصَحَّ إِفْسَادُهُ عِنْدَكَ وَهَلْ رَوَاهُ غَيْرُ ابْنِ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ أَيُّوبُ كَانَ أَمْثَلَ مِنْهُ يَعْنِي أَيُّوبَ بْنَ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ وَقَدْ رَوَاهُ أَيُّوبُ.

ترجمہ Book - حدیث 3291

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: معصیت کی نذر چھوڑ دینے میں کفارے کا بیان ابن وہب نے بواسطہ یونس ‘ ابن شہاب زہری سے مذکورہ بالا سند سے اسی کے ہم معنی روایت کیا ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ میں نے احمد بن شبویہ سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ ابن مبارک نے اس حدیث میں کہا ہے : «حدث أبو سلمة» ” یعنی ابوسلمہ نے حدیث بیان کی “ یہ اسلوب بیان دلیل ہے کہ زہری نے اسے ابوسلمہ سے براہ راست نہیں سنا ہے ۔ اور احمد بن محمد ( احمد بن محمد مروزی ) نے کہا : اس کی دلیل وہ روایت ہے جو ہمیں ایوب بن سلیمان نے بیان کی ہے ۔ ( درج ذیل روایت 3292 میں اس کی سند آ رہی ہے اور اس میں ابن شہاب زہری اور ابوسلمہ کے مابین دو واسطے ہیں جو اس سند میں نہیں ہیں ۔ ) امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد بن حنبل ؓ سے سنا ‘ وہ کہتے تھے کہ لوگوں نے ہم پر یہ حدیث خلط کر دی ہے ۔ ان سے کہا گیا : کیا اس کا فساد آپ کے نزدیک ثابت ہے ؟ اور کیا ابوبکر بن ابی اویس کے علاوہ کسی اور نے بھی اسے روایت کیا ہے ؟ انہوں نے کہا : ایوب بن سلیمان بن بلال اس ( ابوبکر بن ابی اویس ) سے بہتر تھا اور ایوب نے اسے روایت کیا ہے ۔