Book - حدیث 3289

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّذْرِ فِي الْمَعْصِيَةِ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِىُّ عَنْ مَالِكٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ الْأَيْلِيِّ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ

ترجمہ Book - حدیث 3289

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: گناہ اور نافرمانی کی نذر ماننے کا بیان ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے اﷲ کی اطاعت کی نذر مانی ہو اسے چاہیئے کہ ( اسے پورا کرتے ہوئے ) اﷲ کی اطاعت کرے ‘ اور جس نے اﷲ کی معصیت اور نافرمانی کی نذر مانی ہو وہ اس کی نافرمانی نہ کرے ۔ ( اور نذر کو چھوڑ دے ) ۔ “