Book - حدیث 3284

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابٌ فِي الرَّقَبَةِ الْمُؤْمِنَةِ ضعیف حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَوْزَجَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ، أَخْبَرَنِي الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَارِيَةٍ سَوْدَاءَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ عَلَيَّ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً، فَقَالَ لَهَا: >أَيْنَ اللَّهُ؟<، فَأَشَارَتْ إِلَى السَّمَاءِ بِأُصْبُعِهَا، فَقَالَ لَهَا: >فَمَنْ أَنَا؟<، فَأَشَارَتْ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَإِلَى السَّمَاءِ- يَعْنِي: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ-، فَقَالَ: >أَعْتِقْهَا, فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ<.

ترجمہ Book - حدیث 3284

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: مومن گردن ( لونڈی / غلام ) کے بیان میں سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص ایک سیاہ رنگ لونڈی نبی کریم ﷺ کی خدمت میں لایا اور کہا : اے اﷲ کے رسول ! میرے ذمے ایک مومن گردن آزاد کرنا ہے ‘ تو آپ ﷺ نے اس ( لونڈی ) سے دریافت فرمایا ” اﷲ کہاں ہے ؟ “ اس نے انگلی کے اشارے سے کہا کہ آسمان پر ہے ۔ پھر آپ ﷺ نے پوچھا ” میں کون ہوں ؟ “ تو اس نے نبی کریم ﷺ اور آسمان کی طرف اشارے سے سمجھایا کہ آپ اﷲ کے رسول ہیں ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اسے آزاد کر دو بیشک یہ مومن ہے ۔ “
تشریح : یہ روایت ضعیف ہے۔تاہم واضح ہے کہ کوئی گونگا یا عجمی آدمی اپنے اشاروں سے اپنا مافی الضمیر سمجھادے تو معتبر ہوتا ہے۔ یہ روایت ضعیف ہے۔تاہم واضح ہے کہ کوئی گونگا یا عجمی آدمی اپنے اشاروں سے اپنا مافی الضمیر سمجھادے تو معتبر ہوتا ہے۔