Book - حدیث 3278

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ الرَّجُلِ يُكَفِّرُ قَبْلَ أَنْ يَحْنَثَ صحیح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ... نَحْوَهُ،قَالَ: >فَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ، ثُمَّ ائْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ<.قَالَ أَبو دَاود: أَحَادِيثُ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، وَعَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، فِي هَذَا الْحَدِيثِ: رُوِيَ، عَنْ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ فِي بَعْضِ الرِّوَايَةِ: الْحِنْثُ قَبْلَ الْكَفَّارَةِ، وَفِي بَعْضِ الرِّوَايَةِ: الْكَفَّارَةُ قَبْلَ الْحِنْثِ.

ترجمہ Book - حدیث 3278

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: قسم توڑ دینے میں بہتری ہو تو قسم توڑ دینی چاہیے سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓ سے مذکورہ بالاحدیث کی مانند مروی ہے مگر اس روایت میں ( یہ اضافہ ) ہے کہ ” اپنی قسم کا کفارہ ادا کر اور پھر اس پر عمل کر جو بہتر ہو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ اس بارے میں سیدنا ابوموسیٰ اشعری ‘ سیدنا عدی بن حاتم اور سیدنا ابوہریرہ ؓم سے احادیث آئی ہیں ۔ کچھ میں ہے کہ پہلے خلاف قسم عمل کرے پھر کفارہ دے اور کچھ میں ہے کہ پہلے کفارہ دے اور پھر خلاف قسم عمل کرے ۔