Book - حدیث 3272

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ الْيَمِينِ فِي قَطِيعَةِ الرَّحِمِ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّ أَخَوَيْنِ مِنْ الْأَنْصَارِ كَانَ بَيْنَهُمَا مِيرَاثٌ فَسَأَلَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ الْقِسْمَةَ فَقَالَ إِنْ عُدْتَ تَسْأَلُنِي عَنْ الْقِسْمَةِ فَكُلُّ مَالٍ لِي فِي رِتَاجِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ إِنَّ الْكَعْبَةَ غَنِيَّةٌ عَنْ مَالِكَ كَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ وَكَلِّمْ أَخَاكَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَمِينَ عَلَيْكَ وَلَا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةِ الرَّبِّ وَفِي قَطِيعَةِ الرَّحِمِ وَفِيمَا لَا تَمْلِكُ

ترجمہ Book - حدیث 3272

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: قطع تعلق کی قسم کھا لینا جناب سعید بن مسیب ؓ سے روایت ہے کہ انصاریوں میں دو بھائیوں میں وراثت کا معاملہ تھا ۔ ایک نے دوسرے سے تقسیم کا مطالبہ کیا تو اس نے کہا : اگر تو نے مجھ سے دوبارہ تقسیم کی بات کی تو میرا سب مال کعبہ کے لیے وقف ہوا ۔ سیدنا عمر ؓ نے اس سے فرمایا : کعبہ تیرے مال کا محتاج نہیں ۔ اپنی قسم کا کفارہ ادا کر اور اپنے بھائی سے ( تقسیم کے بارے میں ) بات کر ۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ” رب تعالیٰ کی نافرمانی میں تیری کوئی قسم ہے ‘ نہ نذر اور نہ قطع رحمی میں نذر ہے اور نہ اس چیز میں جس کا تو مالک نہیں ۔