Book - حدیث 3267

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابٌ فِي الْقَسَمِ هَلْ يَكُونُ يَمِينًا صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ أَقْسَمَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقْسِمْ

ترجمہ Book - حدیث 3267

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: کیا کسی کو قسم دینا بھی قسم میں داخل ہے ؟ سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر ؓ نے نبی کریم ﷺ کو قسم دی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” قسم مت دو ۔ “
تشریح : علامہ خطابی فرماتے ہیں۔اگر کوئی شخص کسی کو محض یوں کہہ دے۔کہ تجھے قسم ہے یہ قسم نہیں۔یوں کہے کہ تجھے اللہ کی قسم ہے۔ تو یہ قسم ہوگی۔اوراس کے مطابق عمل کرنالازم ہوگا۔لیکن اگر کوئی پوری نہ کرسکے تو کوئی حرج نہیں۔ علامہ خطابی فرماتے ہیں۔اگر کوئی شخص کسی کو محض یوں کہہ دے۔کہ تجھے قسم ہے یہ قسم نہیں۔یوں کہے کہ تجھے اللہ کی قسم ہے۔ تو یہ قسم ہوگی۔اوراس کے مطابق عمل کرنالازم ہوگا۔لیکن اگر کوئی پوری نہ کرسکے تو کوئی حرج نہیں۔