Book - حدیث 3264

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ مَا جَاءَ فِي يَمِينِ النَّبِيِّ ﷺ مَا كَانَتْ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ شُمَيْخٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اجْتَهَدَ فِي الْيَمِينِ قَالَ وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الْقَاسِمِ بِيَدِهِ

ترجمہ Book - حدیث 3264

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: نبی کریم ﷺ کیسے قسم کھایا کرتے تھے سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب بہت تاکیدی قسم کھاتے تو یوں کہا کرتے تھے «والذي نفس أبي القاسم بيده» ” قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں ابوالقاسم کی جان ہے ! “
تشریح : اکثر روایات میں یہ الفاظ اس طرح آتے ہیں۔(والذي نفس محمد بيده)یعنی ابوالقاسم (کنیت) کی بجائے۔اسم گرامی محمد (ﷺ) نام لیتے۔ اکثر روایات میں یہ الفاظ اس طرح آتے ہیں۔(والذي نفس محمد بيده)یعنی ابوالقاسم (کنیت) کی بجائے۔اسم گرامی محمد (ﷺ) نام لیتے۔