كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ التَّيَمُّمِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَكَمُ، عَنْ ذَرٍّ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمَّارٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: فَقَالَ يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَضْرِبَ بِيَدَيْكَ إِلَى الْأَرْضِ، فَتَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَكَ وَكَفَّيْكَ»، وَسَاقَ الْحَدِيثَ قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَرَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارًا يَخْطُبُ بِمِثْلِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «لَمْ يَنْفُخْ». وَذَكَرَ حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: «ضَرَبَ بِكَفَّيْهِ إِلَى الْأَرْضِ وَنَفَخَ»
کتاب: طہارت کے مسائل باب: تیمم کے احکام ومسائل جناب ابن عبدالرحمٰن بن ابزی اپنے والد سے وہ عمار ؓ سے روایت کرتے ہیں اس حدیث میں کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” تمہیں یہی کافی تھا کہ اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارتے اور اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح کر لیتے ۔ “ اور حدیث بیان کی ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : اس کو شعبہ نے حصین سے انہوں نے ابو مالک سے روایت کیا ، کہا کہ میں نے عمار کو خطبے میں ایسے بیان کرتے سنا ، مگر انہوں نے کہا ” پھونک نہیں ماری ۔ “ اور حسین بن محمد نے شعبہ سے انہوں نے حکم سے روایت کیا تو کہا : ” اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے اور پھونک ماری ۔ “