Book - حدیث 3253

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ كَرَاهِيَةِ الْحَلْفِ بِالْأَمَانَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ ثَعْلَبَةَ الطَّائِيُّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ بِالْأَمَانَةِ فَلَيْسَ مِنَّا

ترجمہ Book - حدیث 3253

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: امانت کی قسم کھانا ناجائز ہے جناب ( سیلمان ابن بریدہ ) ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے امانت کی قسم کھائی ‘ وہ ہم میں سے نہیں ۔ “ ایمان یا امانت اللہ کی طرف سے فرض کردہ امور ہیں۔ان کی قسم کھانے کے کوئی معنی نہیں لہذا ناجائز ہے۔تاہم بقول امام شافعیؒ اس میں کوئی کفارہ نہیں۔