كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ كَرَاهِيَةِ الْحَلْفِ بِالْآبَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ رَضِي اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... نَحْوَ مَعْنَاهُ، إِلَى: >بِآبَائِكُمْ<. زَادَ: قَالَ عُمَرُ: فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَذَا, ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا.
کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: آباء و اجداد کے نام کی قسم کھانے کی حرمت سیدنا عمر ؓ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے سنا ( کہ میں اپنے باپ کے نام کی قسم کھا رہا تھا ) مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا ۔ سیدنا عمر ؓ نے مزید کہا : اللہ کی قسم ! ( بعد ازاں ) میں نے ان کی قسم نہیں کھائی ، نہ عمداً اور نہ حکایتاً ( کسی کی طرف سے نقل کرتے ہوئے ) ۔