Book - حدیث 325

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ التَّيَمُّمِ صحيح دون المرفقين والذراعين حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ يَعْنِي الْأَعْوَرَ، حَدَّثَنِي شُعْبَةُ بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: «ثُمَّ نَفَخَ فِيهَا وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ» - أَوْ إِلَى الذِّرَاعَيْنِ - قَالَ شُعْبَةُ: كَانَ سَلَمَةُ يَقُولُ: الْكَفَّيْنِ وَالْوَجْهَ وَالذِّرَاعَيْنِ، فَقَالَ لَهُ مَنْصُورٌ ذَاتَ يَوْمٍ: انْظُرْ مَا تَقُولَ فَإِنَّهُ لَا يَذْكُرُ الذِّرَاعَيْنِ غَيْرُكَ

ترجمہ Book - حدیث 325

کتاب: طہارت کے مسائل باب: تیمم کے احکام ومسائل جناب شعبہ نے اپنی سند سے یہ حدیث بیان کی اور کہا : پھر اس میں پھونک ماری اور اس سے اپنے چہرے اور ہاتھوں کا کہنیوں تک یا کلائیوں تک مسح کیا ۔ شعبہ نے کہا : سلمہ دونوں ہاتھ ، چہرہ اور دونوں کلائیاں بیان کیا کرتے تھے ۔ تو ایک دن منصور نے ان سے کہا کہ جو آپ کہتے ہیں اس میں غور کر لیجئے ۔ کلائیوں کا ذکر آپ کے علاوہ اور کوئی نہیں کرتا ۔
تشریح : اس روایت میں بھی ’’کلائیوں ،، کا ذکر محفوظ نہیں ہے۔( صحیح سنن ابی داؤد) اس روایت میں بھی ’’کلائیوں ،، کا ذکر محفوظ نہیں ہے۔( صحیح سنن ابی داؤد)