Book - حدیث 3242

كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ بَابُ التَّغْلِيظِ فِي الْأَيْمَانِ الْفَاجِرَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ مَصْبُورَةٍ كَاذِبًا فَلْيَتَبَوَّأْ بِوَجْهِهِ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ

ترجمہ Book - حدیث 3242

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل باب: جھوٹی قسم میں گناہ کی سختی سیدنا عمران بن حصین ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جس نے ( کسی حاکم وغیرہ کی مجلس میں محبوس ہو کر یا دیدہ دانستہ ) جھوٹی قسم کھائی تو اسے چاہیئے کہ اپنے چہرے کا مقام آگ میں بنا لے ۔“
تشریح : جھوٹ بولنا ایسے ہی کبیرہ گناہ لعنت کاکا م ہے۔کجا یہ کہ مذید اس پر قسم بھی اٹھائے۔ تو ا س کی سزا جہنم ہے۔دنیا میں اس کا کوئی کفارہ نہیں بہرحال توبہ کا دروازہ کھلاہے۔جسے اپنے اس غلط عمل کا احساس ہوجائے وہ بہت زیادہ توبہ اوراستغفار کرے۔ جھوٹ بولنا ایسے ہی کبیرہ گناہ لعنت کاکا م ہے۔کجا یہ کہ مذید اس پر قسم بھی اٹھائے۔ تو ا س کی سزا جہنم ہے۔دنیا میں اس کا کوئی کفارہ نہیں بہرحال توبہ کا دروازہ کھلاہے۔جسے اپنے اس غلط عمل کا احساس ہوجائے وہ بہت زیادہ توبہ اوراستغفار کرے۔