Book - حدیث 3240

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْمُحْرِمِ يَمُوتُ كَيْفَ يُصْنَعُ بِهِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ... بِمَعْنَى سُلَيْمَانَ: فِي ثَوْبَيْنِ.

ترجمہ Book - حدیث 3240

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: محرم اگر فوت ہو جائے تو اس کے ساتھ کیسے کیا جائے ؟ ایوب ، سعید بن جبیر سے اور وہ سیدنا ابن عباس ؓ سے سلیمان کی روایت کے ہم معنی بیان کرتے ہیں ، یعنی «في ثوبين» ” دو کپڑوں میں کفن دو ۔ “
تشریح : 1۔حالت احرام میں چونکہ مرد سر نہیں ڈھانپتا اور نہ ہی خوشبو استعمال کرتاہے۔اور کپڑے بھی اس پر دو ہی ہوتے ہیں۔اس لئے سوال پیدا ہوتا ہے کہ فوت ہوجانے کی صورت میں اس کے ساتھ کیا کیا جائے۔تو اس کا جواب مذکورہ احادیث میں موجود ہے۔2۔محرم کا اپنا لباس احرام ہی اس کا کفن بنادیا جائے تو بہتر ہے۔ورنہ دوسرا بھی دیا جاسکتا ہے۔کیونکہ روایات دونوں طرح ہیں۔ 1۔حالت احرام میں چونکہ مرد سر نہیں ڈھانپتا اور نہ ہی خوشبو استعمال کرتاہے۔اور کپڑے بھی اس پر دو ہی ہوتے ہیں۔اس لئے سوال پیدا ہوتا ہے کہ فوت ہوجانے کی صورت میں اس کے ساتھ کیا کیا جائے۔تو اس کا جواب مذکورہ احادیث میں موجود ہے۔2۔محرم کا اپنا لباس احرام ہی اس کا کفن بنادیا جائے تو بہتر ہے۔ورنہ دوسرا بھی دیا جاسکتا ہے۔کیونکہ روایات دونوں طرح ہیں۔