Book - حدیث 3238

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْمُحْرِمِ يَمُوتُ كَيْفَ يُصْنَعُ بِهِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ وَقَصَتْهُ رَاحِلَتُهُ، فَمَاتَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ: >كَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ، وَاغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ, فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي<. قَالَ أَبو دَاود: سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ: فِي هَذَا الْحَدِيثِ: خَمْسُ سُنَنٍ: كَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ, أَيْ: يُكَفَّنُ الْمَيِّتُ فِي ثَوْبَيْنِ، وَاغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ, أَيْ: إِنَّ فِي الْغَسْلَاتِ كُلِّهَا سِدْرًا، وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ، وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا، وَكَانَ الْكَفَنُ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ.

ترجمہ Book - حدیث 3238

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: محرم اگر فوت ہو جائے تو اس کے ساتھ کیسے کیا جائے ؟ سیدنا ابن عباس ؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ کے پاس ایک ایسے آدمی کو لایا گیا جسے اس کی سواری نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی اور وہ فوت ہو گیا جبکہ وہ حالت احرام میں تھا ۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” اسے اس کے ان دو کپڑوں میں کفن دو ، بیری کے پتے ملے پانی کے ساتھ غسل دو اور اس کا سر مت ڈھانپو ۔ بلاشبہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اسے اٹھائے گا تو یہ تلبیہ پڑھ رہا ہو گا ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : میں نے امام احمد بن حنبل ؓ سے سنا ، وہ فرماتے تھے کہ اس حدیث میں پانچ احکام ہیں ۔ ( 1 ) ایسی میت کو دو ہی کپڑوں میں کفن دیا جائے ۔ ( 2 ) تمام غسلوں میں بیری کے پتے استعمال کیے جائیں ۔ ( 3 ) اس کا سر نہ ڈھانپا جائے ۔ ( 4 ) اور نہ خوشبو ہی لگائی جائے ۔ ( 5 ) اور کفن اس کے اپنے مال میں سے لیا جائے ۔