Book - حدیث 3228

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي كَرَاهِيَةِ الْقُعُودِ عَلَى الْقَبْرِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَنْ يَجْلِسَ أَحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ فَتُحْرِقَ ثِيَابَهُ حَتَّى تَخْلُصَ إِلَى جِلْدِهِ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَجْلِسَ عَلَى قَبْرٍ

ترجمہ Book - حدیث 3228

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: قبر پر بیٹھنا حرام ہے سیدنا ابوہریرہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے کوئی دہکتے کوئلے پر بیٹھ جائے ، وہ اس کے کپڑے جلا دے اور پھر اس کا اثر اس کے جسم تک پہنچ جائے ، یہ اس کے لیے بہتر ہے اس سے کہ کسی قبر پر بیٹھے ۔ “