Book - حدیث 3218

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي تَسْوِيَةِ الْقَبْرِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي هَيَّاجٍ الْأَسَدِيِّ قَالَ بَعَثَنِي عَلِيٌّ قَالَ لِي أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا أَدَعَ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلَّا سَوَّيْتُهُ وَلَا تِمْثَالًا إِلَّا طَمَسْتُهُ

ترجمہ Book - حدیث 3218

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: قبر برابر کر دینے کا بیان سیدنا ابوہیاج اسدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ سیدنا علی ؓ نے مجھے بھیجا اور فرمایا میں تمہیں اس کام پر بھیج رہا ہوں جس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھے بھیجا تھا کہ کسی اونچی قبر کو نہ چھوڑوں مگر اسے برابر کر دوں اور نہ کسی مورتی کو مگر اسے مٹا ڈالوں ۔
تشریح : کس قدر تعجب کی بات ہے۔کے اہل بیت کے ایک جلیل القدر فرد حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اونچی قبریں ڈھادینے اور مورتیں مٹاڈالنے کا فریضہ سونپا گیا اور پھر اس عمل کو انہوں نے آگے جاری رکھا۔ مگر آج حب علی کادعو کرنے والے انہی بیماریوں میں سب سے زیادہ مبتلا ہیں۔العیاز باللہ۔علامہ شوکانی نے قبر پرستوں کے وتیرے پرجو تبصرہ کیا ہے۔قابل ملاحظہ ہے۔دیکھئے۔(نیل الاوطار باب تسنیم القبر)اسی طرح قبر پرستی کے جواز واثبات میں جو دلائل دیے جاتے ہیں۔ان کی حقیقت جاننے کےلئے دیکھیں۔حافظ صلاح الدین یوسف کی تالیف قبر پرستی ایک جائزہ کس قدر تعجب کی بات ہے۔کے اہل بیت کے ایک جلیل القدر فرد حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اونچی قبریں ڈھادینے اور مورتیں مٹاڈالنے کا فریضہ سونپا گیا اور پھر اس عمل کو انہوں نے آگے جاری رکھا۔ مگر آج حب علی کادعو کرنے والے انہی بیماریوں میں سب سے زیادہ مبتلا ہیں۔العیاز باللہ۔علامہ شوکانی نے قبر پرستوں کے وتیرے پرجو تبصرہ کیا ہے۔قابل ملاحظہ ہے۔دیکھئے۔(نیل الاوطار باب تسنیم القبر)اسی طرح قبر پرستی کے جواز واثبات میں جو دلائل دیے جاتے ہیں۔ان کی حقیقت جاننے کےلئے دیکھیں۔حافظ صلاح الدین یوسف کی تالیف قبر پرستی ایک جائزہ