Book - حدیث 3214

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الرَّجُلِ يَمُوتُ لَهُ قَرَابَةٌ مُشْرِكٌ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَقَ عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَام قَالَ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ الضَّالَّ قَدْ مَاتَ قَالَ اذْهَبْ فَوَارِ أَبَاكَ ثُمَّ لَا تُحْدِثَنَّ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي فَذَهَبْتُ فَوَارَيْتُهُ وَجِئْتُهُ فَأَمَرَنِي فَاغْتَسَلْتُ وَدَعَا لِي

ترجمہ Book - حدیث 3214

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: کسی کا مشرک رشتہ دار فوت ہو جائے تو سیدنا علی ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو خبر دی کہ آپ ﷺ کا بوڑھا گمراہ چچا مر گیا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” جاؤ اور اپنے والد کو زمین میں دبا آؤ ‘ پھر کوئی کام نہ کرنا حتیٰ کہ میرے پاس آ جانا ۔ ” چنانچہ میں گیا اور اسے زمین میں دبا آیا اور آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو گیا آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا تو میں نے غسل کیا اور آپ ﷺ نے میرے لیے دعا فرمائی ۔
تشریح : 1۔یہ واضح دلیل ہے۔کہ رسول اللہ ﷺ کے چچا ابو طالب کی وفات اسلام پرنہیں ہوئی۔بلکہ کفر پرہوئی ہے۔اسلئے ان کی نماز جنازہ بھی نہیں پڑھی گئی۔نبی کریم ﷺ نے نماز جنازہ پڑھی۔نہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور نہ کسی اور نے2۔ابوطالب چونکہ نعمت اسلام سے انکاری رہے اور شرک ہی پر مرے۔اس لئے ایسے آدمی کی تکفین وتدفین کے لئے کوئی شرعی آداب نہیں حتیٰ کہ لفظ دفن بھی استعمال نہیں کیا گیا۔3۔مشرک رشتہ دار کوگڑھے میں دبادینا ہی کافی ہے۔4۔ایسی صورت میں بعد از دفن غسل کرنا مسنون ہے۔ 1۔یہ واضح دلیل ہے۔کہ رسول اللہ ﷺ کے چچا ابو طالب کی وفات اسلام پرنہیں ہوئی۔بلکہ کفر پرہوئی ہے۔اسلئے ان کی نماز جنازہ بھی نہیں پڑھی گئی۔نبی کریم ﷺ نے نماز جنازہ پڑھی۔نہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور نہ کسی اور نے2۔ابوطالب چونکہ نعمت اسلام سے انکاری رہے اور شرک ہی پر مرے۔اس لئے ایسے آدمی کی تکفین وتدفین کے لئے کوئی شرعی آداب نہیں حتیٰ کہ لفظ دفن بھی استعمال نہیں کیا گیا۔3۔مشرک رشتہ دار کوگڑھے میں دبادینا ہی کافی ہے۔4۔ایسی صورت میں بعد از دفن غسل کرنا مسنون ہے۔