Book - حدیث 3211

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ كَيفَ يُدخَلٌ المَيِّتُ قَبرَهُ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ أَوْصَى الْحَارِثُ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ أَدْخَلَهُ الْقَبْرَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْ الْقَبْرِ وَقَالَ هَذَا مِنْ السُّنَّةِ

ترجمہ Book - حدیث 3211

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: میت کو کیسے(کس طرف سے) قبر میں اُتارا جائے؟ جناب ابواسحٰق ( سبیعی ) سے روایت ہے کہ حارث اعور نے وصیت کی کہ سیدنا عبداللہ بن یزید ( عبداللہ بن یزید حطمی ؓ ) ان کی نماز جنازہ پڑھائیں ۔ چنانچہ انہوں نے جنازہ پڑھایا ‘ پھر انہیں قبر کی پائینتی کی طرف سے قبر میں اتارا اور فرمایا یہ سنت ہے ۔
تشریح : صحابی کا کسی عمل کو سنت کہنے سے رسول اللہ ﷺ کی سنت مراد ہوتی ہے اور اسے اصطلاحا مرفوع حکمی کہتے ہیں۔ صحابی کا کسی عمل کو سنت کہنے سے رسول اللہ ﷺ کی سنت مراد ہوتی ہے اور اسے اصطلاحا مرفوع حکمی کہتے ہیں۔