Book - حدیث 321

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ التَّيَمُّمِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا بَيْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي مُوسَى فَقَالَ أَبُو مُوسَى يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا أَجْنَبَ فَلَمْ يَجِدْ الْمَاءَ شَهْرًا أَمَا كَانَ يَتَيَمَّمُ فَقَالَ لَا وَإِنْ لَمْ يَجِدْ الْمَاءَ شَهْرًا فَقَالَ أَبُو مُوسَى فَكَيْفَ تَصْنَعُونَ بِهَذِهِ الْآيَةِ الَّتِي فِي سُورَةِ الْمَائِدَةِ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَوْ رُخِّصَ لَهُمْ فِي هَذَا لَأَوْشَكُوا إِذَا بَرَدَ عَلَيْهِمْ الْمَاءُ أَنْ يَتَيَمَّمُوا بِالصَّعِيدِ فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى وَإِنَّمَا كَرِهْتُمْ هَذَا لِهَذَا قَالَ نَعَمْ فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى أَلَمْ تَسْمَعْ قَوْلَ عَمَّارٍ لِعُمَرَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ فَأَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدَ الْمَاءَ فَتَمَرَّغْتُ فِي الصَّعِيدِ كَمَا تَتَمَرَّغُ الدَّابَّةُ ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَصْنَعَ هَكَذَا فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى الْأَرْضِ فَنَفَضَهَا ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ وَبِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ عَلَى الْكَفَّيْنِ ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ أَفَلَمْ تَرَ عُمَرَ لَمْ يَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّارٍ

ترجمہ Book - حدیث 321

کتاب: طہارت کے مسائل باب: تیمم کے احکام ومسائل شقیق کہتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن مسعود اور ابوموسیٰ اشعری ؓ کے درمیان بیٹھا ہوا تھا کہ ابوموسیٰ نے کہا : اے ابو عبدالرحمٰن ! فرمائیے اگر کوئی آدمی جنبی ہو جائے اور ایک مہینے تک پانی نہ ملے تو کیا وہ تیمم نہیں کرے گا ؟ ( عبداللہ نے کہا ) نہیں ، اگرچہ وہ ایک مہینے تک پانی نہ پائے ۔ ابوموسیٰ نے کہا : تو آپ سورۃ المائدہ کی اس آیت کے بارے میں کیا کہیں گے «فلم تجدوا ماء فتيمموا صعيدا طيبا» ” اگر پانی نہ پاؤ تو پاک مٹی سے تیمم کر لو ۔ “ سیدنا عبداللہ نے کہا : اگر انہیں اس کی رخصت دے دی جائے تو عین ممکن ہے کہ جب بھی پانی ٹھنڈا ہوا تو یہ مٹی سے تیمم کرنے لگیں گے ۔ ابوموسیٰ نے ان سے کہا : اچھا تو آپ اسی وجہ سے اسے مکروہ جانتے ہیں ؟ کہا ہاں ! ابوموسیٰ نے کہا : کیا آپ نے عمار کی وہ بات نہیں سنی جو انہوں نے عمر سے کہی تھی ؟ کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے کسی کام سے بھیجا اور میں جنبی ہو گیا اور پانی نہ ملا تو میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہو گیا جیسے کہ جانور لوٹ پوٹ ہوتا ہے پھر میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آیا اور اپنی بات بتائی تو آپ ﷺ نے فرمایا ” تمہیں تو بس یہی کافی تھا کہ اس طرح کر لیتے ۔ “ پھر آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ زمین پر مارا ، پھر اسے جھاڑا ، پھر اپنے چہرے کا مسح کیا ۔ تو عبداللہ ( عبداللہ بن مسعود ) نے ان سے کہا : تو کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ عمر نے عمار کی بات پر قناعت نہیں کی ۔
تشریح : (1) کوئی بھی مسلمان دینی امور میں کسی فاضل علم کےملنے تک اجتہاد کرسکتا ہے، پھر اس سےاپنے عمل کی توثیق وتصحیح کرالے جیسے کہ حضرت عمار نے کیا ۔(2) تمیّم کی صحیح ترروایات میں زمین پرایک ہی دفعہ ہاتھ مارنا ہےاور پھر ہاتھوں اورچہرے کامسح کرنا ہے۔اور یہ عمل پانی ملنے تک حدث اصغر اورحدث اکبر ( جنابت یا حیض سےطہارت) دونوں کےلیے کافی ہے۔(3) حضرت عمار کےاس واقعہ میں حضرت عمر بھی ان کے ساتھ تھے مگر انہیں نسیان ہوگیا اوریاد نہیں رہا اور بعض اوقات ایسے ہوجاتا ہے۔ (1) کوئی بھی مسلمان دینی امور میں کسی فاضل علم کےملنے تک اجتہاد کرسکتا ہے، پھر اس سےاپنے عمل کی توثیق وتصحیح کرالے جیسے کہ حضرت عمار نے کیا ۔(2) تمیّم کی صحیح ترروایات میں زمین پرایک ہی دفعہ ہاتھ مارنا ہےاور پھر ہاتھوں اورچہرے کامسح کرنا ہے۔اور یہ عمل پانی ملنے تک حدث اصغر اورحدث اکبر ( جنابت یا حیض سےطہارت) دونوں کےلیے کافی ہے۔(3) حضرت عمار کےاس واقعہ میں حضرت عمر بھی ان کے ساتھ تھے مگر انہیں نسیان ہوگیا اوریاد نہیں رہا اور بعض اوقات ایسے ہوجاتا ہے۔