Book - حدیث 3208

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي اللَّحْدِ صحیح حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَكَّامُ بْنُ سَلْمٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّحْدُ لَنَا وَالشَّقُّ لِغَيْرِنَا

ترجمہ Book - حدیث 3208

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: قبر میں لحد بنانے کا بیان سیدنا ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” لحد ہمارے لیے ہے اور شق دوسروں کے لیے ہے ۔ “
تشریح : 1۔قبر کا بڑا گڑھا کھود کر اس کے قبلہ رخ پہلو میں اندر کی طرف ایک گڑھا بنانا لحد کہلاتا ہے ۔اور اگرسیدھا نیچے کی سطح میں بنایا جائے تو اسے شق کہتے ہیں۔2۔زمین سخت ہو تو لحد بنانا مستحب ہے ورنہ شق بھی جائز ہے۔ 1۔قبر کا بڑا گڑھا کھود کر اس کے قبلہ رخ پہلو میں اندر کی طرف ایک گڑھا بنانا لحد کہلاتا ہے ۔اور اگرسیدھا نیچے کی سطح میں بنایا جائے تو اسے شق کہتے ہیں۔2۔زمین سخت ہو تو لحد بنانا مستحب ہے ورنہ شق بھی جائز ہے۔