Book - حدیث 3207

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي الْحَفَّارِ يَجِدُ الْعَظْمَ هَلْ يَتَنَكَّبُ ذَلِكَ الْمَكَانَ صحیح حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سَعْدٍ يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَسْرُ عَظْمِ الْمَيِّتِ كَكَسْرِهِ حَيًّا

ترجمہ Book - حدیث 3207

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: قبر کھودنے والے کو کوئی ہڈی مل جائے تو کیا وہ اس جگہ کو کریدے ( یا چھوڑ دے ) ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” میت کی ہڈی توڑنا ایسے ہی ہے جیسے کہ زندہ کی توڑنا ۔ “
تشریح : 1۔قبر کھودنے والے کو قبر کھودتے ہوئے محسوس ہوکہ یہاں پہلے سے کوئی دفن ہے تو مستحب ہے کہ جگہ بدل لے یا ادب واحترام سے ان ہڈیوں کو ایک طرف کردے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہ لگنے دے۔2۔موجودہ دور میں پوسٹ مارٹم کے نام سے مردے کی چیر پھاڑ کا کام غیرشرعی ہے۔ انتہائی شدید شرعی مصلحت کے بغیر اسی پرعمل کرنا ناجائز ہے۔3۔اموات اور قبور کا احترام اسی انداز میں مشروع ہے۔جو ان احادیث میں بیان ہورہاہے۔ 1۔قبر کھودنے والے کو قبر کھودتے ہوئے محسوس ہوکہ یہاں پہلے سے کوئی دفن ہے تو مستحب ہے کہ جگہ بدل لے یا ادب واحترام سے ان ہڈیوں کو ایک طرف کردے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہ لگنے دے۔2۔موجودہ دور میں پوسٹ مارٹم کے نام سے مردے کی چیر پھاڑ کا کام غیرشرعی ہے۔ انتہائی شدید شرعی مصلحت کے بغیر اسی پرعمل کرنا ناجائز ہے۔3۔اموات اور قبور کا احترام اسی انداز میں مشروع ہے۔جو ان احادیث میں بیان ہورہاہے۔