Book - حدیث 3196

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ التَّكْبِيرِ عَلَى الْجَنَازَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَقَ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ رَطْبٍ فَصَفُّوا عَلَيْهِ وَكَبَّرَ عَلَيْهِ أَرْبَعًا فَقُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ مَنْ حَدَّثَكَ قَالَ الثِّقَةُ مَنْ شَهِدَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ

ترجمہ Book - حدیث 3196

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: جنازے کی تکبیرات کا بیان جناب شعبی ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک تازہ بنی ہوئی قبر کے پاس سے گزرے ، تو صحابہ نے اس پر صف بنائی ( جنازہ پڑھا گیا ) اور آپ ﷺ نے اس پر چار تکبیریں کہیں ۔ ابواسحٰق کہتے ہیں : میں نے شعبی ؓ سے پوچھا کہ آپ کو یہ کس نے بیان کیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا کہ ایک ثقہ ( قابل اعتماد ) شخصیت نے جو اس جنازے میں حاضر تھی یعنی سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ ۔