Book - حدیث 3192

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الدَّفْنِ عِنْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَعِنْدَ غُرُوبِهَا صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ قَالَ ثَلَاثُ سَاعَاتٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا أَنْ نُصَلِّيَ فِيهِنَّ أَوْ نَقْبُرَ فِيهِنَّ مَوْتَانَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّى تَرْتَفِعَ وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ حَتَّى تَمِيلَ وَحِينَ تَضَيَّفُ الشَّمْسُ لِلْغُرُوبِ حَتَّى تَغْرُبَ أَوْ كَمَا قَالَ

ترجمہ Book - حدیث 3192

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: سورج طلوع یا غروب ہوتے وقت دفن کرنا سیدنا عقبہ بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ تین اوقات کے متعلق رسول اللہ ﷺ ہمیں منع فرمایا کرتے تھے کہ ہم ان میں نماز پڑھیں یا اپنی میتوں کو دفن کریں : جب سورج نکل رہا ہو حتیٰ کہ بلند ہو جائے ، عین دوپہر ( زوال ) کے وقت حتیٰ کہ ڈھل جائے اور جب غروب ہونے کے قریب ہو حتیٰ کہ غروب ہو جائے ۔ راوی کہتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کے الفاظ اسی کے قریب تھے ۔