Book - حدیث 3188

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الطِّفْلِ ضعیف حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُدَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَهِيَّ قَالَ لَمَّا مَاتَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَقَاعِدِ. قَالَ أَبُو دَاوُد قَرَأْتُ عَلَى سَعِيدِ بْنِ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيِّ قِيلَ لَهُ حَدَّثَكُمْ ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ عَطَاءٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ابْنُ سَبْعِينَ لَيْلَةً.

ترجمہ Book - حدیث 3188

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: بچے کی نماز جنازہ وائل بن داود نے کہا کہ میں نے «بهي» سے سنا ، وہ کہتے تھے : جب نبی کریم ﷺ کے فرزند سیدنا ابراہیم ؓ کی وفات ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مقام مقاعد میں ان کی نماز جنازہ پڑھی تھی ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں میں نے سعید بن یعقوب طالقانی پر قرآت کی ، ان سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ کو ابن مبارک «عن یعقوب بن قعقاع» بواسطہ عطاء نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث پہنچی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے صاحبزادے ابراہیم ؓ کا جنازہ پڑھا تھا جبکہ وہ ستر دنوں کا تھا ۔