Book - حدیث 3186

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى مَنْ قَتَلَتْهُ الْحُدُودُ حسن حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ حَدَّثَنِي نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُصَلِّ عَلَى مَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ وَلَمْ يَنْهَ عَنْ الصَّلَاةِ عَلَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 3186

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: جو شخص شرعی حد میں قتل کیا جائے اس کی نماز جنازہ سیدنا ابوبرزہ اسلمی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ماعز بن مالک ؓ پر نماز جنازہ نہیں پڑھی لیکن دوسروں کو روکا نہیں تھا ۔
تشریح : 1۔بعض روایات کی رو سے رسول اللہ ﷺ نے حضرت ماعز بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ نہیں پڑھا مگر غامدیہ کا جنازہ پڑھا تھا۔اور یہ دونوں ہی حد زنا میں رجم کئے گئے تھے۔2۔اس قسم کے مسئلے میں امام حسب مصلحت کسی بھی صورت پرعمل کرسکتاہے۔جبکہ عام مسلمانوں کو ان کا جنازہ پڑھنا چاہیے۔قصہ ماعز کی روایات کی تفصیل کےلئے دیکھیں۔ارواء الغلیل ج 7حدیث2322 جبکہ علامہ شوکانی حضرت ماعز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ پڑھے جانے کی روایت کو راحج قرار دیتے ہیں۔(نیل الاوطار باب الصلواۃ علی من قتل فی حد) 1۔بعض روایات کی رو سے رسول اللہ ﷺ نے حضرت ماعز بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ نہیں پڑھا مگر غامدیہ کا جنازہ پڑھا تھا۔اور یہ دونوں ہی حد زنا میں رجم کئے گئے تھے۔2۔اس قسم کے مسئلے میں امام حسب مصلحت کسی بھی صورت پرعمل کرسکتاہے۔جبکہ عام مسلمانوں کو ان کا جنازہ پڑھنا چاہیے۔قصہ ماعز کی روایات کی تفصیل کےلئے دیکھیں۔ارواء الغلیل ج 7حدیث2322 جبکہ علامہ شوکانی حضرت ماعز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا جنازہ پڑھے جانے کی روایت کو راحج قرار دیتے ہیں۔(نیل الاوطار باب الصلواۃ علی من قتل فی حد)