Book - حدیث 3184

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْإِسْرَاعِ بِالْجَنَازَةِ ضعیف حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ يَحْيَى الْمُجَبِّرِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي مَاجِدَةَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَأَلْنَا نَبِيَّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَشْيِ مَعَ الْجَنَازَةِ فَقَالَ مَا دُونَ الْخَبَبِ إِنْ يَكُنْ خَيْرًا تَعَجَّلَ إِلَيْهِ وَإِنْ يَكُنْ غَيْرَ ذَلِكَ فَبُعْدًا لِأَهْلِ النَّارِ وَالْجَنَازَةُ مَتْبُوعَةٌ وَلَا تُتْبَعُ لَيْسَ مَعَهَا مَنْ تَقَدَّمَهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ ضَعِيفٌ هُوَ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يَحْيَى الْجَابِرُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا كُوفِيٌّ وَأَبُو مَاجِدَةَ بَصْرِيٌّ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو مَاجِدَةَ هَذَا لَا يُعْرَفُ

ترجمہ Book - حدیث 3184

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: جنازہ جلدی لے جانے کا بیان سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ جنازے کے ساتھ چلنے کا کیا ادب ہے ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا ” درمیانی سی تیز رفتار سے چلا جائے ، اگر وہ نیک ہے تو بھلائی کی طرف جلدی لے جاتے ہو اور اگر وہ اس کے سوا ہے تو دوزخیوں کے لیے ہلاکت ہے ۔ جنازہ آگے آگے ہونا چاہیئے ، پیچھے نہیں ہونا چاہیئے ایسا نہ ہو کہ کوئی اس کے آگے چلے ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ یہ روایت ضعیف ہے ( یحییٰ الجمیر ) یہ یحییٰ بن عبداللہ ہے اور یہی یحییٰ الجابر ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : یہ کوفی ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : ابوماجدہ بصریٰ ، غیر معروف راوی ہے ۔