Book - حدیث 3182

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْإِسْرَاعِ بِالْجَنَازَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ فِي جَنَازَةِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، وَكُنَّا نَمْشِي مَشْيًا خَفِيفًا، فَلَحِقَنَا أَبُو بَكْرَةَ، فَرَفَعَ سَوْطَهُ، فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَرْمُلُ رَمَلًاس.

ترجمہ Book - حدیث 3182

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: جنازہ جلدی لے جانے کا بیان سیدنا عیینہ بن عبدالرحمٰن اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عثمان بن ابی العاص ؓ کے جنازے میں شریک تھے اور ہم میت کو اٹھائے آہستہ آہستہ چل رہے تھے ، سیدنا ابوبکر ؓ ہمیں پیچھے سے آن ملے تو انہوں نے اپنا کوڑا بلند کیا اور کہا : میں دیکھ رہا ہوں کہ گویا ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہوتے تھے اور ( میت کو اٹھا کر ) درمیانی چال سے دوڑ رہے ہوتے تھے ۔
تشریح : اس واقعہ میں حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر صحیح نہیں عبد الرحمٰن بن سمرہ ہے کہ جیسا کہ درج زیل روایت میں ہے۔ اس واقعہ میں حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ذکر صحیح نہیں عبد الرحمٰن بن سمرہ ہے کہ جیسا کہ درج زیل روایت میں ہے۔