Book - حدیث 3178

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الرُّكُوبِ فِي الْجَنَازَةِ صحیح حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ابْنِ الدَّحْدَاحِ وَنَحْنُ شُهُودٌ ثُمَّ أُتِيَ بِفَرَسٍ فَعُقِلَ حَتَّى رَكِبَهُ فَجَعَلَ يَتَوَقَّصُ بِهِ وَنَحْنُ نَسْعَى حَوْلَهُ

ترجمہ Book - حدیث 3178

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: جنازہ میں سوار ہو کر جانا سیدنا جابر بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابن دحداح ؓ کا جنازہ پڑھایا اور ہم اس میں موجود تھے ، پھر ایک گھوڑا لا کر باندھ دیا گیا حتیٰ کہ آپ ﷺ اس پر سوار ہو گئے ، پھر وہ آپ ﷺ کے ساتھ درمیانی رفتار سے تیز تیز چلنے لگا اور ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ اردگرد میں تیز تیز چلنے لگے ۔