Book - حدیث 3173

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَبِعْتُمْ الْجَنَازَةَ فَلَا تَجْلِسُوا حَتَّى تُوضَعَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الثَّوْرِيُّ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ فِيهِ حَتَّى تُوضَعَ بِالْأَرْضِ وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ سُهَيْلٍ قَالَ حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَسُفْيَانُ أَحْفَظُ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ

ترجمہ Book - حدیث 3173

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: میت کے لیے کھڑے ہونے کا مسئلہ سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تم جنازے کے ساتھ جاؤ تو جب تک اسے نیچے نہ رکھ دیا جائے ، مت بیٹھو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں اس حدیث کو ( سفیان ) ثوری نے بواسطہ سہیل ، اس کے والد سے اور اس نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے ۔ اور اس میں کہا : ” حتیٰ کہ اسے زمین پر رکھ دیا جائے ۔ “ جبکہ ابومعاویہ نے سہیل سے روایت کرتے ہوئے کہا : حتیٰ کہ اسے لحد میں رکھ دیا جائے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ سفیان ( ثوری ) ابومعاویہ کی نسبت زیادہ حافظ تھے ۔
تشریح : اس سے میت کے ساتھ جانے والوں کےلئے اس بات کا استحباب معلوم ہوتاہے۔ کہ جب تک میت کو رکھ نہ دیا جائے۔بیٹھنے سے گریز کیاجائے۔لیکن بعد میں بیٹھنے کے حکم والی روایات سے بعض علماء کے نزدیک اس کا نسخ اور بعض کے نزدیک ددنوں ہاتھوں کا جواز ثابت ہوتا ہے۔ اس سے میت کے ساتھ جانے والوں کےلئے اس بات کا استحباب معلوم ہوتاہے۔ کہ جب تک میت کو رکھ نہ دیا جائے۔بیٹھنے سے گریز کیاجائے۔لیکن بعد میں بیٹھنے کے حکم والی روایات سے بعض علماء کے نزدیک اس کا نسخ اور بعض کے نزدیک ددنوں ہاتھوں کا جواز ثابت ہوتا ہے۔