Book - حدیث 3169

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ عَلَى الْجَنَائِزِ وَتَشْيِيعِهَا صحیح حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُسَيْنٍ الْهَرَوِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ، حَدَّثَنِي أَبُو صَخْرٍ وَهُوَ حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ حَدَّثَهُ أَنَّ دَاوُدَ بْنَ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ، كَانَ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، إِذْ طَلَعَ خَبَّابٌ صَاحِبِ الْمَقْصُورَةِ، فَقَالَ: يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ! أَلَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ, أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: >مَنْ خَرَجَ مَعَ جَنَازَةٍ مِنْ بَيْتِهَا، وَصَلَّى عَلَيْهَا...< فَذَكَرَ مَعْنَى حَدِيثِ سُفْيَانَ، فَأَرْسَلَ ابْنُ عُمَرَ إِلَى عَائِشَةَ، فَقَالَتْ: صَدَقَ أَبُو هُرَيْرَةَ.

ترجمہ Book - حدیث 3169

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: جنازہ پڑھنے اور میت کے ساتھ جانے کی فضیلت جناب داود بن عامر بن سعد بن ابی وقاص ؓ اپنے والد ( عامر ) سے بیان کرتے ہیں کہ وہ ( عامر ) سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب ؓ کے پاس تھے کہ جناب خباب صاحب مقصورہ تشریف لائے اور کہا : اے عبداللہ بن عمر ! کیا آپ نے سنا کہ سیدنا ابوہریرہ ؓ کیا کہتے ہیں ؟ ان کا کہنا ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ” جو شخص جنازے والے گھر سے اس کے ساتھ نکلا اور اس پر نماز پڑھی “ اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا ۔ ابن عمر ؓ نے یہ حدیث سیدہ عائشہ ؓا سے پچھوائی تو انہوں نے فرمایا : ابوہریرہ نے سچ کہا ہے ۔
تشریح : شرعی مسائل کی معتبر ثقہ اور علمی شخصیات سے تصدیق وتوثیق کرلینی چاہیے۔ شرعی مسائل کی معتبر ثقہ اور علمی شخصیات سے تصدیق وتوثیق کرلینی چاہیے۔