Book - حدیث 3162

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي الْغُسْلِ مِنْ غَسْلِ الْمَيِّتِ صحیح حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ إِسْحَاقَ مَوْلَى زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِمَعْنَاهُ. قَالَ أَبو دَاود: هَذَا مَنْسُوخٌ، و سَمِعْت أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ -وَسُئِلَ عَنِ الْغُسْلِ مِنْ غَسْلِ الْمَيِّتِ-؟ فَقَالَ: يُجْزِيهِ الْوُضُوءُ. قَالَ أَبو دَاود: أَدْخَلَ أَبُو صَالِحٍ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ يَعْنِي إِسْحَاقَ مَوْلَى زَائِدَةَ. قَالَ: وَحَدِيثُ مُصْعَبٍ ضَعِيفٌ فِيهِ خِصَالٌ لَيْسَ الْعَمَلُ عَلَيْهِ.

ترجمہ Book - حدیث 3162

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: میت کو نہلانے والے کے لیے غسل کرنے کا مسئلہ اسحٰق مولیٰ زائدہ نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کے ہم معنی روایت کیا ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : یہ حکم منسوخ ہے ‘ میں نے امام احمد بن حنبل ؓ سے سنا ‘ ان سے سوال کیا گیا کہ میت کو نہلانے سے غسل کرنا کیسے ہے ؟ انہوں نے کہا اس کے لیے وضو کافی ہے ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : ابوصالح نے اس حدیث کی سند میں اپنے اور سیدنا ابوہریرہ ؓ کے درمیان ” اسحٰق مولیٰ زائدہ “ کو بڑھا دیا ہے ۔ اور مذکورہ بالا حدیث مصعب بن شیبہ ( حدیث 3160 ) ضعیف ہے ۔ اس میں کئی باتیں ہیں جن پر عمل نہیں ۔