Book - حدیث 3157

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي كَفَنِ الْمَرْأَةِ ضعیف حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي نُوحُ بْنُ حَكِيمٍ الثَّقَفِيُّ وَكَانَ قَارِئًا لِلْقُرْآنِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ يُقَالُ لَهُ دَاوُدُ قَدْ وَلَّدَتْهُ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ لَيْلَى بِنْتَ قَانِفٍ الثَّقَفِيَّةَ قَالَتْ كُنْتُ فِيمَنْ غَسَّلَ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ وَفَاتِهَا فَكَانَ أَوَّلُ مَا أَعْطَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِقَاءَ ثُمَّ الدِّرْعَ ثُمَّ الْخِمَارَ ثُمَّ الْمِلْحَفَةَ ثُمَّ أُدْرِجَتْ بَعْدُ فِي الثَّوْبِ الْآخَرِ قَالَتْ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ عِنْدَ الْبَابِ مَعَهُ كَفَنُهَا يُنَاوِلُنَاهَا ثَوْبًا ثَوْبًا

ترجمہ Book - حدیث 3157

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: عورت کے کفن کا بیان سیدہ لیلیٰ بنت قانف ثقفیہ بیان کرتی ہیں کہ میں ان عورتوں میں شامل تھی جنہوں نے سیدہ ام کلثوم دختر رسول اللہ ﷺ کو ان کی وفات کے وقت غسل دیا تھا ۔ آپ ﷺ نے ہمیں ( ان کے کفن کے لیے ) سب سے پہلے اپنا تہبند عنایت فرمایا ‘ پھر قمیص ‘ پھر اوڑھنی ‘ پھر ایک چادر ان کو لپیٹنے کے لیے ‘ پھر ان ( کپڑوں ) کے بعد ان ( دختر محترمہ ) کو ایک دوسرے کپڑے میں لپیٹا گیا ۔ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کفن لیے دروازے کے پاس تشریف فر تھے اور ہمیں ایک ایک کپڑا دیتے جاتے تھے ۔
تشریح : یہ روایت ضعیف ہے۔عورت کے لئے کفن میں مرد سے زیادہ کپڑا استعمال کرنے کا جواز کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔لہذا مردوعورت کفن کے کپڑوں میں برابر ہیں۔واللہ اعلم۔ یہ روایت ضعیف ہے۔عورت کے لئے کفن میں مرد سے زیادہ کپڑا استعمال کرنے کا جواز کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔لہذا مردوعورت کفن کے کپڑوں میں برابر ہیں۔واللہ اعلم۔