Book - حدیث 3134
كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي الشَّهِيدِ يُغَسَّلُ ضعیف حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَتْلَى أُحُدٍ أَنْ يُنْزَعَ عَنْهُمْ الْحَدِيدُ وَالْجُلُودُ وَأَنْ يُدْفَنُوا بِدِمَائِهِمْ وَثِيَابِهِمْ
ترجمہ Book - حدیث 3134
کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: شہید کو غسل دینے کا مسئلہ ؟ سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے شہدائے احد کے متعلق فرمایا تھا ” ان کے ہتھیار اور ( چمڑے کی ) پوستین اتار لیے جائیں اور انہیں ان کے خونوں اور کپڑوں ہی میں دفن کیا جائے ۔ “ یہ الفاظ زیاد بن ایوب کے ہیں ۔