Book - حدیث 3128

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي النَّوْحِ ضعیف حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّائِحَةَ وَالْمُسْتَمِعَةَ

ترجمہ Book - حدیث 3128

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: نوحے کا بیان سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے نوحہ کرنے والی اور اسے سننے والی پر لعنت فرمائی ہے ۔
تشریح : 1۔یہ روایت ضعیف ہے۔مگر دوسری صحیح احادیث کی روشنی میں مسئلہ اس طرح ہے کہ نوحہ سننا بھی جائز نہیں۔2۔ نوحہ سے مراد میت پرآواز اور پکار کے ساتھ رونا۔یعنی چیخم دھاڑ مچانا بین کرنا۔بال نوچنا۔ سر میں خاک ڈالنا۔اور کپڑے پھاڑنا وغیر ہ ہے۔ہاں اس کے بغیر غم کے تاثر اور رحم دلی کی بنا ء پر آنسووں کا نکل آنا کوئی معیوب چیز نہیں ہے۔3۔نوحہ کرناحرام اور کبیرہ گنا ہ ہے۔اسے سننا اور ایسی مجالس میں جانا بھی ناجائز ہے۔قرآن مجید میں ہے۔ ( وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ)(المائدہ۔2/5) گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون مت کرو 1۔یہ روایت ضعیف ہے۔مگر دوسری صحیح احادیث کی روشنی میں مسئلہ اس طرح ہے کہ نوحہ سننا بھی جائز نہیں۔2۔ نوحہ سے مراد میت پرآواز اور پکار کے ساتھ رونا۔یعنی چیخم دھاڑ مچانا بین کرنا۔بال نوچنا۔ سر میں خاک ڈالنا۔اور کپڑے پھاڑنا وغیر ہ ہے۔ہاں اس کے بغیر غم کے تاثر اور رحم دلی کی بنا ء پر آنسووں کا نکل آنا کوئی معیوب چیز نہیں ہے۔3۔نوحہ کرناحرام اور کبیرہ گنا ہ ہے۔اسے سننا اور ایسی مجالس میں جانا بھی ناجائز ہے۔قرآن مجید میں ہے۔ ( وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ)(المائدہ۔2/5) گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون مت کرو