Book - حدیث 3109

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ كَرَاهِيَةِ تَمَنِّي الْمَوْتِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ يَعْنِي الطَّيَالِسِيَّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ<... فَذَكَرَ مِثْلَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 3109

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: موت کی تمنا کرنا مکروہ ہے سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” تم میں سے کوئی شخص ہرگز ہرگز موت کی تمنا نہ کرے ۔ “ اور مذکورہ بالا روایت کے مثل بیان کیا ۔
تشریح : عمومی حالات میں موت کی دعا کرنا جائز نہیں۔تاہم انسان جب عاجز آجائے۔ فرائض کی ادایئگی میں قاصر رہے۔اوراندیشہ ہو کہ کوئی دینی فتنہ نہ آن پڑے۔تو موعت کی دعا کی جاسکتی ہے۔جیسے کہ حضرت عمر بن خطابرضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورعمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرہ کے متعلق آتاہے۔ عمومی حالات میں موت کی دعا کرنا جائز نہیں۔تاہم انسان جب عاجز آجائے۔ فرائض کی ادایئگی میں قاصر رہے۔اوراندیشہ ہو کہ کوئی دینی فتنہ نہ آن پڑے۔تو موعت کی دعا کی جاسکتی ہے۔جیسے کہ حضرت عمر بن خطابرضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورعمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ وغیرہ کے متعلق آتاہے۔