Book - حدیث 3105

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الدُّعَاءِ لِلْمَرِيضِ بِالشِّفَاءِ عِنْدَ الْعِيَادَةِ صحیح حَدَّثَنَا ابْنُ كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَعُودُوا الْمَرِيضَ وَفُكُّوا الْعَانِيَ قَالَ سُفْيَانُ وَالْعَانِي الْأَسِيرُ

ترجمہ Book - حدیث 3105

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: عیادت کے موقع پر مریض کے لیے شفاء کی دعا کرنا سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” بھوکے کو کھانا کھلاؤ ، مریض کی بیمار پرسی کرو اور قیدی کو چھڑاو ۔ “ سفیان نے وضاحت کی کہ «العاني» سے مراد قیدی ہے ۔