Book - حدیث 3101

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي الْعِيَادَةِ مِرَارًا صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا أُصِيبَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ يَوْمَ الْخَنْدَقِ رَمَاهُ رَجُلٌ فِي الْأَكْحَلِ فَضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْمَةً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَهُ مِنْ قَرِيبٍ

ترجمہ Book - حدیث 3101

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: باربار عیادت کرنا ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ سیدنا سعد بن معاذ ؓ جنگ خندق میں زخمی ہو گئے ۔ ایک آدمی نے ان کے بازو کی رگ ( رگ ہفت اندام ) پر نشانہ مارا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے مسجد میں خیمہ لگوا لیا تاکہ قریب سے ان کی عیادت کرتے رہیں ۔
تشریح : 1۔مریض کے احوال کو ملحوظ رکھتے ہوئے عیادت کے لئے بار بار آنا اسلامی اور اخلاق حسنہ کا حصہ ہے۔نہ کہ کوئی معوب بات۔بالخصوص مریض جب کوئی اہم آدمی ہو۔2۔ضرورت شرعی کے تحت مسجد (یا اس کے ساتھ ملحق حجروں) میں اقامت اختیارکرلینا یا کسی کو اقامت دیناجائز ہے۔ 1۔مریض کے احوال کو ملحوظ رکھتے ہوئے عیادت کے لئے بار بار آنا اسلامی اور اخلاق حسنہ کا حصہ ہے۔نہ کہ کوئی معوب بات۔بالخصوص مریض جب کوئی اہم آدمی ہو۔2۔ضرورت شرعی کے تحت مسجد (یا اس کے ساتھ ملحق حجروں) میں اقامت اختیارکرلینا یا کسی کو اقامت دیناجائز ہے۔