كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الْمُسْتَحَاضَةِ يَغْشَاهَا زَوْجُهَا حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَهْمِ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ، أَنَّهَا كَانَتْ مُسْتَحَاضَةً، وَكَانَ زَوْجُهَا يُجَامِعُهَا
کتاب: طہارت کے مسائل
باب: مستحاضہ سے اس کا شوہر مجامعت کرسکتا ہے
جناب عکرمہ ، حمنہ بنت حجش ؓا سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں استحاضہ آتا تھا اور ان کا شوہر ان سے مباشرت کرتا تھا ۔
تشریح :
(1) استحاضہ چونکہ ایک مرض ہے اور یہ عارضہ کسی خاتون کے لے عبادات یا معروف معمولات سے رکاوٹ کا باعث نہیں ہے۔(2)حدیث 309، 310 ضعیف ہیں۔ تاہم دوسرے دلائل سے ثابت ہے کہ مستحاضہ سے صحبت کرنا جائز ہے، غالباً اسی وجہ سے شیخ البانی کے نزدیک یہ دونوں روایات صحیح ہیں۔