Book - حدیث 3098

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي فَضْلِ الْعِيَادَةِ عَلَى وُضُوءٍ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ عَلِيٍّ قَال:َ مَا مِنْ رَجُلٍ يَعُودُ مَرِيضًا مُمْسِيًا, إِلَّا خَرَجَ مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ يَسْتَغْفِرُونَ لَهُ، حَتَّى يُصْبِحَ، وَكَانَ لَهُ خَرِيفٌ فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ أَتَاهُ مُصْبِحًا, خَرَجَ مَعَهُ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، يَسْتَغْفِرُونَ لَهُ، حَتَّى يُمْسِيَ، وَكَانَ لَهُ خَرِيفٌ فِي الْجَنَّةِ.

ترجمہ Book - حدیث 3098

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: باوضو ہو کر عیادت کے لیے جانے کی فضیلت سیدنا علی ؓ سے مروی ہے کہ جو شخص شام کے وقت کسی مریض کی عیادت کے لیے نکلتا ہے تو اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے بھی نکلتے ہیں جو اس کے لیے صبح تک بخشش طلب کرتے رہتے ہیں اور جنت میں اسے ایک باغ بھی حاصل ہو گا ‘ اور جو کوئی صبح کے وقت عیادت کے لیے نکلے تو اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے نکلتے ہیں جو اس کے لیے شام تک بخشش مانگتے رہتے ہیں اور جنت میں اسے ایک باغ بھی حاصل ہو گا ۔
تشریح : روایت موقوفا صحیح ہے۔تاہم آگے آنے والی روایت مرفوع ہے۔ روایت موقوفا صحیح ہے۔تاہم آگے آنے والی روایت مرفوع ہے۔