Book - حدیث 3097

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ فِي فَضْلِ الْعِيَادَةِ عَلَى وُضُوءٍ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ رَوْحِ بْنِ خُلَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ الْوَاسِطِيُّ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ وَعَادَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ مُحْتَسِبًا بُوعِدَ مِنْ جَهَنَّمَ مَسِيرَةَ سَبْعِينَ خَرِيفًا قُلْتُ يَا أَبَا حَمْزَةَ وَمَا الْخَرِيفُ قَالَ الْعَامُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَالَّذِي تَفَرَّدَ بِهِ الْبَصْرِيُّونَ مِنْهُ الْعِيَادَةُ وَهُوَ مُتَوَضِّئٌ

ترجمہ Book - حدیث 3097

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: باوضو ہو کر عیادت کے لیے جانے کی فضیلت سیدنا انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جس نے وضو کیا اور اچھا وضو کیا اور ثواب کی نیت سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کے لیے گیا تو اسے جہنم سے ستر سال کی مسافت پر دور کر دیا جائے گا ۔ “ ثابت بنانی کہتے ہیں میں نے پوچھا : اے ابوحمزہ ! «خريف» سے کیا مراد ہے ؟ انہوں نے کہا : سال ۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں : اہل بصرہ جن احادیث کے بیان کرنے میں منفرد ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ انسان باوضو ہو کر عیادت کے لیے جائے ۔