Book - حدیث 3091

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابٌ إِذَا كَانَ الرَّجُلُ يَعْمَلُ عَمَلًا صَالِحًا فَشَغَلَهُ عَنْهُ مَرَضٌ أَوْ سَفَرٌ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى وَمُسَدَّدٌ الْمَعْنَى قَالَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّكْسَكِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ يَقُولُ إِذَا كَانَ الْعَبْدُ يَعْمَلُ عَمَلًا صَالِحًا فَشَغَلَهُ عَنْهُ مَرَضٌ أَوْ سَفَرٌ كُتِبَ لَهُ كَصَالِحِ مَا كَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ صَحِيحٌ مُقِيمٌ

ترجمہ Book - حدیث 3091

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: جب آدمی نیک عمل کرتا رہا ہو ، پھر بیماری یا سفر کی وجہ سے وہ عمل نہ کر سکے تو؟ سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے بارہا سنا ‘ آپ ﷺ فرماتے تھے ” جب کوئی بندہ نیک عمل کرتا رہا ہو مگر بیماری یا سفر کی وجہ سے وہ نہ کر سکے تو اﷲ تعالیٰ اس کے لیے وہ عمل اسی طرح عمدہ کیفیت میں لکھتا رہتا ہے جبکہ وہ تندرست اور مقیم تھا ۔ “
تشریح : انسان کو اپنی صحت تندرستی اور فراغت کی قدر کرتے ہوئے اسے اعمال صالحہ میں صرف کرنا چاہیے تاکہ بیماری سفر بڑھاپے یا بعض عوارض کی بنا پر جب یہ عمل صالح نہ کرسکے تو اللہ کے ہاں سے اسے یہ ثواب ملت رہے ۔اور یہ اللہ کا بہت بڑا انعام ہے۔اور صحت وجوانی میں اعمال صالحہ کی پابندی کرنے والوں کے لئے عظیم بشارت ہے۔ انسان کو اپنی صحت تندرستی اور فراغت کی قدر کرتے ہوئے اسے اعمال صالحہ میں صرف کرنا چاہیے تاکہ بیماری سفر بڑھاپے یا بعض عوارض کی بنا پر جب یہ عمل صالح نہ کرسکے تو اللہ کے ہاں سے اسے یہ ثواب ملت رہے ۔اور یہ اللہ کا بہت بڑا انعام ہے۔اور صحت وجوانی میں اعمال صالحہ کی پابندی کرنے والوں کے لئے عظیم بشارت ہے۔