Book - حدیث 309

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ الْمُسْتَحَاضَةِ يَغْشَاهَا زَوْجُهَا صحیح حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: كَانَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ تُسْتَحَاضُ، فَكَانَ زَوْجُهَا يَغْشَاهَا قَالَ أبو دَاود: و قَالَ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ مُعَلَّى ثِقَةٌ وَكَانَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ لَا يَرْوِي عَنْهُ, لِأَنَّهُ كَانَ يَنْظُرُ فِي الرَّأْيِ .

ترجمہ Book - حدیث 309

کتاب: طہارت کے مسائل باب: مستحاضہ سے اس کا شوہر مجامعت کرسکتا ہے جناب عکرمہ نے بیان کیا کہ سیدہ ام حبیبہ ؓا کو استحاضہ ہوتا تھا اور ان کا شوہر ان سے مجامعت کیا کرتا تھا ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا : یحییٰ بن معین نے معلی کو ثقہ کہا ہے ۔ جب کہ امام احمد بن حنبل ؓ اس سے کچھ روایت نہ کرتے تھے کیونکہ وہ رائے اور قیاس کی طرف مائل تھے ۔
تشریح : مقدمہ فتح الباری میں ہے کہ یہ وہی احادیث بیان کرتے تھے جو رائے اور قیاس کے موافق ہوتی تھیں اور غلطیاں بھی کرتے تھے۔ مقدمہ فتح الباری میں ہے کہ یہ وہی احادیث بیان کرتے تھے جو رائے اور قیاس کے موافق ہوتی تھیں اور غلطیاں بھی کرتے تھے۔