Book - حدیث 3089

كِتَابُ الْجَنَائِزِ بَابُ الْأَمْرَاضِ الْمُكَفِّرَةِ لِلذُّنُوبِ ضعیف حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ يُقَالُ لَهُ أَبُو مَنْظُورٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ حَدَّثَنِي عَمِّي عَنْ عَامِرٍ الرَّامِ أَخِي الْخَضِرِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ النُّفَيْلِيُّ هُوَ الْخُضْرُ وَلَكِنْ كَذَا قَالَ قَالَ إِنِّي لَبِبِلَادِنَا إِذْ رُفِعَتْ لَنَا رَايَاتٌ وَأَلْوِيَةٌ فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالُوا هَذَا لِوَاءُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ وَهُوَ تَحْتَ شَجَرَةٍ قَدْ بُسِطَ لَهُ كِسَاءٌ وَهُوَ جَالِسٌ عَلَيْهِ وَقَدْ اجْتَمَعَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ فَجَلَسْتُ إِلَيْهِمْ فَذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَسْقَامَ فَقَالَ إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا أَصَابَهُ السَّقَمُ ثُمَّ أَعْفَاهُ اللَّهُ مِنْهُ كَانَ كَفَّارَةً لِمَا مَضَى مِنْ ذُنُوبِهِ وَمَوْعِظَةً لَهُ فِيمَا يَسْتَقْبِلُ وَإِنَّ الْمُنَافِقَ إِذَا مَرِضَ ثُمَّ أُعْفِيَ كَانَ كَالْبَعِيرِ عَقَلَهُ أَهْلُهُ ثُمَّ أَرْسَلُوهُ فَلَمْ يَدْرِ لِمَ عَقَلُوهُ وَلَمْ يَدْرِ لِمَ أَرْسَلُوهُ فَقَالَ رَجُلٌ مِمَّنْ حَوْلَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْأَسْقَامُ وَاللَّهِ مَا مَرِضْتُ قَطُّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُمْ عَنَّا فَلَسْتَ مِنَّا فَبَيْنَا نَحْنُ عِنْدَهُ إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ عَلَيْهِ كِسَاءٌ وَفِي يَدِهِ شَيْءٌ قَدْ الْتَفَّ عَلَيْهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَمَّا رَأَيْتُكَ أَقْبَلْتُ إِلَيْكَ فَمَرَرْتُ بِغَيْضَةِ شَجَرٍ فَسَمِعْتُ فِيهَا أَصْوَاتَ فِرَاخِ طَائِرٍ فَأَخَذْتُهُنَّ فَوَضَعْتُهُنَّ فِي كِسَائِي فَجَاءَتْ أُمُّهُنَّ فَاسْتَدَارَتْ عَلَى رَأْسِي فَكَشَفْتُ لَهَا عَنْهُنَّ فَوَقَعَتْ عَلَيْهِنَّ مَعَهُنَّ فَلَفَفْتُهُنَّ بِكِسَائِي فَهُنَّ أُولَاءِ مَعِي قَالَ ضَعْهُنَّ عَنْكَ فَوَضَعْتُهُنَّ وَأَبَتْ أُمُّهُنَّ إِلَّا لُزُومَهُنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ أَتَعْجَبُونَ لِرُحْمِ أُمِّ الْأَفْرَاخِ فِرَاخَهَا قَالُوا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَوَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَلَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ أُمِّ الْأَفْرَاخِ بِفِرَاخِهَا ارْجِعْ بِهِنَّ حَتَّى تَضَعَهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَخَذْتَهُنَّ وَأُمُّهُنَّ مَعَهُنَّ فَرَجَعَ بِهِنَّ

ترجمہ Book - حدیث 3089

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل باب: بیماریوں کے گناہوں کا کفارہ بننے کا بیان سیدنا عامر رام ؓ سے روایت ہے کہ ہم لوگ اپنے علاقے میں تھے کہ ہمارے لیے جھنڈے اور نشانات بلند کیے گئے ( ہمارے علاقے میں جہادی مہمیں پہنچ گئیں ) میں نے پوچھا یہ کیا ہیں ؟ تو لوگوں نے کہا : یہ رسول اللہ ﷺ کا جھنڈا ہے ‘ چنانچہ میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ ﷺ ایک درخت کے نیچے تشریف فر تھے ‘ آپ ﷺ کے لیے ایک چادر بچھائی گئی تھی اور آپ ﷺ اس پر بیٹھے ہوئے تھے اور آپ کے صحابہ آپ کے پاس جمع تھے ۔ سو میں بھی ان کے ساتھ بیٹھ گیا ۔ رسول اللہ ﷺ نے بیماریوں کا ذکر کیا ‘ آپ ﷺ نے فرمایا ” مومن کو جب کوئی بیماری آتی ہے اور پھر اﷲ اسے عافیت اور شفاء دے دیتا ہے تو وہ اس کے سابقہ گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے اور آیندہ کے لیے نصیحت کا سبب ہوتی ہے ۔ اور منافق جب بیمار پڑتا ہے اور پھر اسے عافیت دی جاتی ہے تو اس کی مثال اونٹ کی سی ہوتی ہے جسے اس کے گھر والوں نے باندھا ہو اور پھر کھول دیا ہو ۔ اسے معلوم نہیں ہوتا کہ کیوں باندھا تھا اور یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کیوں چھوڑ دیا ہے ۔ “ آپ ﷺ کے گرد بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک نے پوچھا : اے اﷲ کے رسول ! یہ بیماریاں کیا ہوتی ہیں ؟ میں تو اﷲ کی قسم ! کبھی بیمار نہیں ہوا ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اٹھ جا ‘ تو ہم میں سے نہیں ہے ۔ “ ( پھر کسی دوسرے موقع پر ) ہم آپ ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی آیا ‘ وہ چادر اوڑھے ہوئے تھا اور اس کے ہاتھ میں کچھ تھا جسے اس نے لپیٹا ہوا تھا ۔ اس نے کہا : اے اﷲ کے رسول ! جب میں نے آپ کو تشریف لاتے دیکھا تو آپ کی طرف چل پڑا ۔ میں درختوں کے ایک جھنڈ کے پاس سے گزرا تو اس میں سے پرندے کے بچوں کی آواز سنی ۔ پس میں نے انہیں پکڑ لیا اور اپنی چادر میں ڈال لیا ۔ پھر ان کی ماں آئی تو میرے سر پر منڈلانے لگی ‘ میں نے اس کے لیے اس کے بچوں کو ننگا کیا تو وہ ان کے ساتھ ان کے اوپر آ پڑی ‘ تو میں نے انہیں اپنی چادر میں لپیٹ لیا اور یہ وہی میرے پاس ہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ” انہیں چھوڑ دے ۔ “ تو میں نے انہیں چھوڑ دیا ‘ مگر ان کی ماں نے ( اڑ جانے سے ) انکار کیا اور بچوں کے ساتھ پڑی رہی ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے صحابہ سے فرمایا ” کیا تم اس ماں کی اپنے بچوں پر شفقت سے تعجب کر رہے ہو ؟ انہوں نے کہا : ہاں ‘ اے اﷲ کے رسول ! آپ ﷺ نے فرمایا ” قسم اس ذات کی جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے ! بلاشبہ اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کے ساتھ ان بچوں کی ماں سے بڑھ کر رحیم اور شفیق ہے ۔ انہیں واپس لے جا اور وہیں رکھ آ جہاں سے تو نے انہیں اٹھایا ہے اور ان کی ماں بھی ساتھ رہے ۔ “ چنانچہ وہ آدمی انہیں واپس لے گیا ۔
تشریح : 1۔یہ حدیث ضعیف ہے۔2۔تاہم یہ ضرور ہے۔کہ انسانوں کو لاحق ہونے والے دکھ تکالیف اور بیماریاں بالعموم ان کے گناہوں ہی کے باعث ہوتی ہیں۔اور پھر مومنین کےلئے کفارہ بھی بنتی ہیں۔جیسے کہ آگے کی احادیث میں آرہا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔( وَمَا أَصَابَكُم مِّن مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ)(الشوریٰ ۔30)تمھیں جو بھی مصیبت آتی ہے وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہوتی ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ بہت کچھ معاف فرمادیتا ہے۔ اسلئے مومن کو چاہیے کہ زندگی میں عارضی آنے والی تکلیفوں اور بیماریوں میں اللہ تعالیٰ سے اجر وثواب کی امید رکھے۔3۔پرندوں اور چرندوں کو بلا مقصد ازیت دینا حرام ہے۔مگر انھیں باقاعدہ پالنے کا اہتمام کرناجائز ہے۔ 1۔یہ حدیث ضعیف ہے۔2۔تاہم یہ ضرور ہے۔کہ انسانوں کو لاحق ہونے والے دکھ تکالیف اور بیماریاں بالعموم ان کے گناہوں ہی کے باعث ہوتی ہیں۔اور پھر مومنین کےلئے کفارہ بھی بنتی ہیں۔جیسے کہ آگے کی احادیث میں آرہا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔( وَمَا أَصَابَكُم مِّن مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ)(الشوریٰ ۔30)تمھیں جو بھی مصیبت آتی ہے وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہوتی ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ بہت کچھ معاف فرمادیتا ہے۔ اسلئے مومن کو چاہیے کہ زندگی میں عارضی آنے والی تکلیفوں اور بیماریوں میں اللہ تعالیٰ سے اجر وثواب کی امید رکھے۔3۔پرندوں اور چرندوں کو بلا مقصد ازیت دینا حرام ہے۔مگر انھیں باقاعدہ پالنے کا اہتمام کرناجائز ہے۔