Book - حدیث 3085

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّكَازِ وَمَا فِيهِ صحیح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ

ترجمہ Book - حدیث 3085

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: مال مد فون ملے تو اس کا مسئلہ سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” مال مدفون ( حاصل ہو تو اس ) میں پانچواں حصہ ہے ۔ “ ( بیت المال میں عام مسلمانوں کی منفعت کے لیے دے ‘ کیونکہ یہ بلا مشقت حاصل ہوا ہے ۔ )
تشریح : کسی اجاڑ زمین میں یا قدیم پرانی آبادی میں کسی کادفن کردہ مال جس کا مالک معلوم نہ ہو رکاز کہلاتا ہے جسے ایسا مال ملے وہ خمس (پانچواں حصہ)اداکرنے کےبعد اس کامالک بن جاتاہے۔ کسی اجاڑ زمین میں یا قدیم پرانی آبادی میں کسی کادفن کردہ مال جس کا مالک معلوم نہ ہو رکاز کہلاتا ہے جسے ایسا مال ملے وہ خمس (پانچواں حصہ)اداکرنے کےبعد اس کامالک بن جاتاہے۔