Book - حدیث 3061

كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ بَابٌ فِي إِقْطَاعِ الْأَرَضِينَ ضعیف حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْطَعَ بِلَالَ بْنَ الْحَارِثِ الْمُزَنِيَّ مَعَادِنَ الْقَبَلِيَّةِ وَهِيَ مِنْ نَاحِيَةِ الْفُرْعِ فَتِلْكَ الْمَعَادِنُ لَا يُؤْخَذُ مِنْهَا إِلَّا الزَّكَاةُ إِلَى الْيَوْمِ

ترجمہ Book - حدیث 3061

کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل باب: زمین کے قطعات عطا کرنا جناب ربیعہ بن ابی عبدالرحمٰن کئی ایک سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا بلال بن حارث مزنی ؓ کو فرع کے اطراف میں مقام قبل کی کانیں عطا فرمائی تھیں ۔ ان کانوں سے آج تک سوائے زکوٰۃ کے اور کچھ نہیں لیا جاتا ۔
تشریح : حضرت بلال بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو معاون (کانوں)کا دیا جانا ثابت ہے۔جیسے کہ آگے آرہا ہے۔مگر اس میں ذکواۃ لینے کا جوزکر ہے۔اس کی بابت شیخ البانی فرماتے ہیں۔کہ وہ صحیح نہیں ہے۔(الرواالغلیل۔312۔311۔/3 حدیث 830) حضرت بلال بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو معاون (کانوں)کا دیا جانا ثابت ہے۔جیسے کہ آگے آرہا ہے۔مگر اس میں ذکواۃ لینے کا جوزکر ہے۔اس کی بابت شیخ البانی فرماتے ہیں۔کہ وہ صحیح نہیں ہے۔(الرواالغلیل۔312۔311۔/3 حدیث 830)