Book - حدیث 306

كِتَابُ الطَّهَارَةِ بَابُ مَنْ لَمْ يَذْكُرْ الْوُضُوءَ إِلَّا عِنْدَ الْحَدَثِ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ، عَنْ رَبِيعَةَ، أَنَّهُ كَانَ لَا يَرَى عَلَى الْمُسْتَحَاضَةِ وُضُوءًا عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ، إِلَّا أَنْ يُصِيبَهَا حَدَثٌ غَيْرُ الدَّمِ، فَتَوَضَّأُ. قَالَ أَبُو دَاوُد: هَذَا قَوْلُ مَالِكٍ يَعْنِي ابْنَ أَنَسٍ.

ترجمہ Book - حدیث 306

کتاب: طہارت کے مسائل باب: ان لوگوں کی دلیل جو (مستحاضہ کوعلاوہ خون کے) کسی حدث کے لاحق ہونے... ربیعہ ( ربیعہ بن عبدالرحمٰن ، المعروف ربیعہ الرای ، تابعی ) سے منقول ہے کہ وہ مستحاضہ پر ہر نماز کے لیے تجدید وضو کے قائل نہ تھے ، الا یہ کہ اسے خون کے علاوہ کوئی اور حدث لاحق ہو تو وضو کرے ۔ امام ابوداؤد ؓ بیان کرتے ہیں کہ جناب مالک بن انس کا بھی یہی قول ہے ۔